Author Topic: پنجاب یونیورسٹی، ماسٹرز ڈگری پروگرام میں داخلوں کا آغاز  (Read 335 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پنجاب یونیورسٹی، ماسٹرز ڈگری پروگرام میں داخلوں کا آغاز
:لاہورپنجاب یونیورسٹی میں ماسٹرز ڈگری پروگرام میں داخلوں کا آغاز، یونیورسٹی میں تمام داخلے آن لائن ہوں گے امیدوار گھر بیٹھ کر اپنے داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔   

مزید خبریں:عید قربان میں چارروز باقی، بیوپاریوں میں جانوروں کے بھاؤ تاؤ کا سلسلہ جاری
پنجاب یونیورسٹی میں ماسٹرز ڈگری پروگرام میں داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ ماسٹرز میں داخلوں کے لیے یونیورسٹی کا ایڈمیشن کیمپس نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی میں داخلوں کی درخواستیں آن لائن وصول کی جا رہی ہیں، انتظامیہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ داخلے لینے کے خواہشمند امیدواروں کو یونیورسٹی آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر داخلوں سے متعلق تمام ضوابط جاری کر دی گئی ہیں۔ داخلے کے لیے طلباء ویب سائٹ پر اپنی تمام تر معلومات درج کریں گے۔ ماسٹرز میں آن لائن داخلوں کے کیے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 اگست مقرر کہ گئی ہے، 9 اگست کے بعد آن لائن درخواستیں جمع کرانے کا آپشن بند ہو جائے گا۔

آن لائن فارم بھرنے اور چالان فیس جمع کرانے کے بعد دستاویزات 19 اگست تک متعلقہ شعبے ارسال کی جا سکتی ہیں۔ امیدواروں کے لیے یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں داخلہ لینے کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات ویب سائٹ پر درج کر دی گئی ہیں۔   
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا لاہور ایڈیشن میں مورخہ 08 اگست 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"