Author Topic: انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری  (Read 348 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری
  کراچی:انٹرمیڈیٹ سائنس کتابیں اب ای لرن کے علاوہ آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم پورٹل پر بھی اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ ای لرن اور آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم پورٹل پنجاب آئی ٹی بورڈ نے وضع کیا ہے۔ میٹرک پاس طلبا کالج داخلے سے قبل کتابوں کا ای لرن موبائل ایپ پر بھی مطالعہ کر سکتے ہیں۔ فزکس، کیمسٹری، بیالوجی اور ریاضی کی انٹرمیڈیٹ کتابیں آڈیو، ویڈیو اور تحریری شکل میں دستیاب ہیں۔

سائنسی کتب میں اینی میشنز، مثالیں اور ویڈیوز کے اردو ترجمے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ ای لرن آن لائن کتابوں کے باعث طلبا کو ٹیوشن کی ضرورت نہیں رہتی۔ ای لرن موبائل ایپ پر پہلی سے بارھویں جماعت تک کی سائنس کتب دستیاب ہیں۔ 
C.42:
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا کراچی ایڈیشن میں مورخہ 08 اگست 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"