Author Topic: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے اوجھا کیمپس کرکٹ کانوو کیشن  (Read 703 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے اوجھا کیمپس کرکٹ کانوو کیشن

کراچی:گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ طبی تعلیم کے میدان میں طلبہ سے آگے رہنے والی طالبات پیشہ ورانہ اور عملی زندگی میں آگے رہنے کے بجائے کہیں کھو جاتی ہیں،حکومت چاہتی ہے کہ تعلیمی میدان میں آگے رہنے والی طالبات عملی زندگی میں بھی وہی کارہائے نمایاں سرانجام دیں جوانہوں نے دورِطالب علمی میں انجام دیے ۔ یہ بات انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے اوجھا کیمپس کرکٹ گراؤنڈمیں منعقدہونے والے دسویں کانوو کیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔
 جلسہ تقسیم اسنادمیں 1349طلبا و طالبات کو گریجویشن، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ گورنرسندھ نے گریجویٹس کواسنادتفویض کیں جبکہ بہترین طلبا کو طلائی، چاندی اورکانسی کے میڈلزپہنائے ،اس موقع پرڈاؤیونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر محمد سعید قریشی، پرووائس چانسلر زر ناز واحد، پرووائس چانسلراورچیئرمین کانووکیشن کمیٹی پروفیسر کرتار ڈوانی، پرو وائس چانسلرخاور سعید جمالی، رجسٹرارامان اللہ عباسی، پرنسپل ڈاؤ میڈیکل کالج پروفیسر امجدسراج میمن، وائس پرنسپل ڈاؤانٹرنیشنل میڈیکل کالج پروفیسررملہ ناز، پروفیسر فواد علی موسیٰ بھی موجود تھے ۔
گورنرسندھ نے کہاکہ وفاقی حکومت کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت آپ 50 لاکھ روپے کا قرض لے کر چھوٹا کلینک، ڈائیگناسٹک سینٹر یا ریسرچ سینٹر بناسکتے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے طلباپرزوردیاکہ انسانیت کی خدمت کے لیے کوئی کسر اٹھانہ رکھیں، یہ آپ کے لیے اور ملک کے لیے بہت ضروری ہے۔
حو الہ: یہ خبر  روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن مورخہ 13 دسمبر 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"