Author Topic: پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مقابلے کے امتحان سے پہلے سکریننگ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ  (Read 306 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مقابلے کے امتحان سے پہلے  سکریننگ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کا پی ایم ایس کا امتحان دینے سے قبل سکریننگ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے سمری منظوری کیلئے وزیر اعلی کو ارسال کر دی۔
پنجاب حکومت نے پی ایم ایس کا امتحان دینے سے قبل امیدواروں کا سکریننگ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے سمری بھی منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے،
سکریننگ ٹیسٹ پاس کرنیوالے امیدوار ہی پی ایم ایس کا امتحان دے سکیں گے، یہ سکریننگ ٹیسٹ رواں سال سے ہی شروع ہوگا۔ ٹیسٹ کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے رولز میں ترمیم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تحریری ٹیسٹ نفسیاتی ٹیسٹ اور انٹرویو ہوتا ہے، اب رولز میں ترمیم کرکے چوتھا ٹیسٹ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مقابلے کے امتحان میں شامل کیا جائے گا۔