News:
Home
Help
Login
Register
PakStudy :Yours Study Matters
»
Universities In Pakistan
»
Universities In Punjab
»
PU
»
پنجاب یونیورسٹی داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
« previous
next »
Print
Pages: [
1
]
Author
Topic: پنجاب یونیورسٹی داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع (Read 307 times)
AKBAR
Editorial board
Hero Member
Posts: 4924
My Points +1/-1
Gender:
پنجاب یونیورسٹی داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
«
on:
June 02, 2021, 11:49:23 AM »
Punjab University Admission Form and Fee Submission Date Extended
پنجاب یونیورسٹی داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے/ایم ایس سی امتحانات کی رجسٹریشن اور ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ2021ء کیلئے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔
پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے/ایم ایس سی پارٹ ون سالانہ امتحان2021ء کے پرائیوٹ امیدواروں کیلئے ڈبل فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی تاریخ میں 7جون 2021ء تک توسیع کر دی ہے۔قبل ازیں 14مئی ڈبل فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ تھی۔شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ 2021ء کیلئے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں بھی توسیع کر دی۔
امیدوارڈبل فیس کے ساتھ اپنے آن لائن داخلہ فارم10جون 2021ء تک جمع کرواسکتے ہیں۔ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے وہ امیدوار جو کورونا وبا کے دورانیہ میں اپنے داخلہ فارم جمع نہیں کرا سکے انہیں ڈبل فیس کے ساتھ سپیشل /حتمی چانس دیا جا رہا ہے۔
پنجاب یونیورسٹی کا پورٹل ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ 2020ء کے امتحانی نتائج آنے کے بعد 15دن تک متعلقہ امیدواروں کیلئے سنگل فیس کے ساتھ کھلے گا۔تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ
www.pu.edu.pk
پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
Logged
Print
Pages: [
1
]
« previous
next »
PakStudy :Yours Study Matters
»
Universities In Pakistan
»
Universities In Punjab
»
PU
»
پنجاب یونیورسٹی داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع