Author Topic: ہارون فیملی کو تعلیمی اداروں کی واپسی ان پر ہونے والے اخراجات سے مشروط  (Read 1416 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

 
ہارون فیملی کو تعلیمی اداروں کی واپسی ان پر ہونے والے اخراجات سے مشروط
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم نے حاجی عبداللہ ہارون کے نام سے موسوم تعلیمی اداروں کی ہارون فیملی کو واپس کرنے کے سلسلے میں تعمیر اور آلات کی مد میں حکومت کی جانب سے خرچ کی جانے والی رقم کا تخمینہ لگا لیا ہے۔ صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق حاجی عبداللہ ہارون کالج کے اضافی بلاک پر 1.853 ملین روپے خرچ ہوئے۔ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر پر 2.259 ملین، ووکیشنل انسٹیٹیوٹ فار ویمن پر 1.038 ملین اسی طرح یہ رقم 5.150 ملین روپے بنتی ہے جبکہ اپرینٹس ٹریننگ سینٹر کے سول ورک پر 7.002 ملین، الیکٹریکل ورک پر 0.838 اور فرنیچر کی مد میں 0.340 ملین روپے لگے۔ اس کے علاوہ بیرون ملک سے آلات درآمد کرنے پر 5 لاکھ 55 ہزار امریکی ڈالر خرچ کئے گئے۔ واضح رہے کہ صوبائی محکمہ تعلیم نے ان اداروں کی واپسی کو عدالت سے وراثت سرٹیفکیٹس لانے اور ان میں تعمیر اور آلات کی مد میں خرچ کی جانے والی رقم کی وصولی سے مشروط کر دیا ہے۔ حاجی عبداللہ ہارون کے نام سے اس وقت حاجی عبداللہ ہارون بوائز پرائمری اینڈ سیکنڈری اسکول، ووکیشنل انسٹیٹیوٹ اور کالج چل رہے ہیں۔


شکریہ جنگ