Author Topic: plastic industry پلاسٹك انڈسٹری  (Read 4086 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
plastic industry پلاسٹك انڈسٹری
« on: December 04, 2007, 07:11:21 PM »

plastic industry پلاسٹك انڈسٹری

پلاسٹك كی صنعت میں ایك وسیع صنعت ہے جس میں چند ہزار سے لے كر كروڑوں كی سرمایہ كاری كی جاسكتی ہے۔چھوٹے پیمانے پر پلاسٹك كی اشیائ تیار كرنے كی فیكٹری لگانے كے لیے آپ كو پچاس ہزار سے لے كر دو لاكھ تك كی ضرورت پیش آسكتی ہے ۔پلاسٹك كی چھوٹی چھوٹی اشیائ مثلاً بوتلیں ،گلاس،صابن دانیاں یا اسی نوعیت كی دیگر اشیائ بنانے كے لیے آپ كو مقامی طور پر بنی ہوئی ایك مشین خریدنا ہوتی ہے جس كی لاگت پانچ چھ ہزار روپے سے زیادہ نہ ہوگی ۔اس مشین كے ساتھ آپ كو ایك ائیر كمپریسر بھی خریدنا پڑے گا جو چار پانچ ہزار روپے كا مل جائے گا ۔اب جن اشیائ كی تیاری آپ كرنا چاہتے ہیں ان كی ڈائیاں ﴿سانچے﴾بنوانا پڑیں گی یہ ڈائیاں خاصی مہنگی ہوتی ہیں اور ان كی لاگت ان كے سائز كے مطابق ہوتی ہیں ۔

پلاسٹك كا خام مال پلاسٹك ماركیٹ سے وافر مقدار میں دستیاب ہوتا ہے

پلاسٹك كی بڑی ماركیٹیں كراچی اور لاہور میں ہیں اگر آپ پلاسٹك كی فیكٹری لگانے كے خواہش مند ہوں تو ایسی اشیائ بنانے سے آغاز كیجئے جو كم قیمت ہوں اور آسانی كے ساتھ ماركیٹ میں بك سكیں ،چونكہ یہ ایك آسان اور كم خرچ صنعت ہے اس لئے اس میں مقابلہ بھی بہت سخت ہے البتہ آپ اپنی بنائی ہوئی اشیائ میں كوئی جدت پیدا كركے ان كے لیے ماركیٹ میں جگہ بناسكتے ہیں ۔