Author Topic: سرکاری سکولوں میں پانچوں اور ساتویں کی کتابیں کم پڑگئیں‌,ویئر ہاؤسز سے بھی سٹاک  (Read 425 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سرکاری سکولوں میں پانچوں اور ساتویں کی کتابیں کم پڑگئیں‌,ویئر ہاؤسز سے بھی سٹاک ختم
 فیصل آباد:پنجم کا سی سیٹ، ہفتم کی عربی ، نہم کی کمپیوٹر کی کتابیں کم پڑگئیں،محکمہ تعلیم نے پنجاب حکومت کو مزید کتابوں کی ڈیمانڈ بھجوا دی،پرائیویٹ سکولوں سے بچے آ رہے ہیں :علی احمد سیان

فیصل آباد کے سرکاری سکولوں میں کتابیں کم پڑ گئیں،اکثر سکولوں کو پانچویں اور ساتویں جماعت کی کتابوں کی کمی کا سامنا ہے ، ویئر ہاؤسز سے بھی کتابوں کا سٹاک ختم ہوگیا،محکمہ تعلیم نے پنجاب حکومت کو طلبہ کو فراہم کرنے کیلئے مزید کتابوں کی ڈیمانڈ بھجوا دی۔ کورونا لاک ڈاؤن کے بعد سرکاری سکول کھلنے پر نئے آنیوالے طلبہ کیلئے کتابیں ہی میسر نہیں،پنجم کا سی سیٹ، ہفتم کی عربی اور نہم کی کمپیوٹر کی کتابیں کم پڑگئیں،طلبہ نے بھی حکومت سے مفت کتابوں کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ،سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کہتے ہیں نجی سکولز سے بچے گورنمنٹ سکولوں میں داخل ہورہے ہیں،اس لئے کتابیں کم پڑگئیں ،سکولوں کو گزشتہ سال کے مطابق کتابیں دی گئی تھیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا  فیصل آباد کی ویب سائٹ پر مورخہ 19 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"