Author Topic: بلوچستان عوامی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے حق میں ریلی  (Read 402 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Balochistan Awami Students Federation Rally in favor of Balochistan Chief Minister
بلوچستان عوامی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے حق میں ریلی
بلوچستان عوامی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر رحمت اللہ کاکڑ کی قیادت میں جمعہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے حق میں ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچی ،
اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کررہے تھے ۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رحمت اللہ کاکڑ نے کہا کہ جام خاندان کی خدمات صوبے کیلئے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بعض عناصر ایک منصوبے کے تحت بلوچستان میں جاری ترقی و خوشحالی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں جس کی واضح مثال بعض ارکان اسمبلی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف کھولا گیا محاذ ہے ۔
 انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی حکومت کے تین سال میں صوبے میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ان کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی ،
وزیراعلیٰ جام کمال نے اپوزیشن کو بھی برابری کی بنیاد پر فنڈز دیئے اور مساوات کی اعلیٰ مثال قائم کی اپوزیشن کے حلقوں میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام اس بات کا ثبوت ہیں ،
بلوچستان اسمبلی کے ارکان صوبے کے بہتر مفا د اور ترقی و خوشحالی کے عمل کو جاری رکھنے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ہاتھ مضبوط کریں ۔