Author Topic: کنری اسکولوں پر چھاپے، 2 ملازمین معطل طلباء وطالبات کی تعلیمی قابلیت کا جائزہ لی  (Read 1205 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

کنری اسکولوں پر چھاپے، 2 ملازمین معطل طلباء وطالبات کی تعلیمی قابلیت کا جائزہ لیا
   
کنری (نامہ نگار)ڈی سی او اور ڈی او ایلیمنٹری عمر کوٹ نے اسکولوں پر چھاپے مار کردو ملازمین کو معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر غلام اکبر لغاری اور ڈسٹرکٹ افسر ایلیمنٹری ایجوکیشن عمرکوٹ محمد اشرف دوسی نے کنری اور گردونواح کے اسکولوں پر اچانک چھاپے مارے اسی دوران ڈیوٹی سے غیر حاضری پر انہوں نے ایک جونیئر کلرک اور محکمہ تعلیم کے دو ملازمین کو معطل کردیا۔ اپنے دورے کے دوران مذکورہ افسران نے کلاسوں میں موجود طلباء وطالبات کی تعلیمی قابلیت کا جائزہ لیا اوراساتذہ کوہدایت کی کہ وہ محنت اور لگن سے تعلیمی سرگرمیوں پرخصوصی توجہ دیں۔
شکریہ جنگ