Author Topic: عالمی بینک کاسندھ میں ٹیچرز ٹیسٹ پر اعتراض، 9 کروڑ روپے ضایع ہونیکا خدشہ  (Read 1230 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
عالمی بینک کاسندھ میں ٹیچرز ٹیسٹ پر اعتراض، 9 کروڑ روپے ضایع ہونیکا خدشہ
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی بینک کے اسکول اساتذہ کی بھرتیوں کے ٹیسٹ پر اعتراض کے بعد محکمہ تعلیم کے 9 کروڑ روپے ضائع ہونے اور عالمی بینک کی جانب سے 200 ملین ڈالر کا قرضہ روکے جانے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ محکمہ تعلیم نے تحریری ٹیسٹ کی ادائیگی کے لئے 9 کروڑ روپے سندھ یونیورسٹی کو دیئے تھے۔

سندھ یونیورسٹی کے شعبہ ٹیسٹنگ کے سربراہ ڈاکٹر ریاض میمن نے جنگ کو بتایا کہ عالمی بینک نے پرائمری اسکول ٹیچرز زیادہ تعداد میں پاس ہونے پر اعتراض کیا تھا جبکہ جے ایس ٹی اور ایچ ایس ٹی کے پاس ہونے والے امیدواروں پر اعتراض نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئی بی اے سکھر کے تحت ہونے والے ٹیسٹ سے ہمارا موزانہ کر رہے تھے۔ ان کا پیمانہ 3 حصوں پر مشتمل تھا جن میں معلومات عامہ، انگریزی اور ریاضی شامل تھے جبکہ ہمارا پیمانہ 5 حصوں پر مشتمل تھا جن میں اردو، انگریزی، ریاضی، سندھی، عمرانیات اور سائنس شامل تھی تاہم معلومات عامہ ہم نے شامل نہیں کیا کیونکہ پرائمری اسکول ٹیچرز سے معلومات عامہ کے سوال پوچھنے کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کی آئی بی اے سکھر کے تحت ہونے والے تحریری ٹیسٹ میں 7 ہزار 49 امیدوار کامیاب ہوئے تھے جب کے حال ہی میں سندھ یونورسٹی کے تحت ہونے والے ٹیسٹ میں55 ہزار سے زائد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جن میں پی ایس ٹی امیدواروں کی تعداد 45ہزار ہے۔
شکریہ جنگ