Author Topic: سکول ، کالجز کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کا حکم  (Read 264 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سکول ، کالجز کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کا حکم
 فیصل آباد: آرپی او فیصل آبا رفعت مختار راجہ نے چاروں ضلعی سربراہان کو احکامات جاری کر دئیے ،تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی ،کیمرے ٹھیک رکھنے کی ہدایت

آرپی او فیصل آباد رفعت مختار راجہ نے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے چاروں ضلعی سربر اہان کو احکامات جاری کر دیے ۔آرپی او فیصل آبا رفعت مختار راجہ نے تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے کے پیش نظر سکول،کالجز اور یونیورسٹیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے چاروں ضلعی سربراہان کو احکامات جاری کر دئیے انہوں نے احکامات جاری کیے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تعلیمی اداروں کا دوبارہ سکیورٹی آڈٹ کیا جائے ۔تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے ساتھ کوارڈ ینیشن رکھتے ہو ئے سکیورٹی میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے اور تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے کوئیک رسپانس ٹیمز کو مناسب جگہوں پر ہمہ وقت تیار رکھا جائے ۔تعلیمی اداروں کے داخلی خارجی راستوں پر میٹل ڈیٹیکٹرکی موجودگی تعلیمی اداروں کی متعلقہ بسوں میں گن مین اور درست حالت میں کیمروں کی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنا یا جائے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 21جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"