Author Topic: جامعہ پشاور میں دو روزہ کانفرنس کا کانفرنس  (Read 1114 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ پشاور میں دو روزہ کانفرنس کا کانفرنس
پشاور:جامعہ پشاور میں پاپولیشن ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تعاون سے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی اور درپیش چیلنجز سے متعلق دو روزہ کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔
 پہلے روز وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر، وزیر بہبود آبادی بلوچستان سردار عبد الرحمٰن ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین، اقوام متحدہ کے فنڈ برائے بہبود آبادی کے سید مقدر شاہ، سابق سینیٹر جاوید جبار، وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ، ڈین، فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی، فیکلٹی ارکان، ریسرچ سکالر ز اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کانفرنس میں شریک ماہرین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت انسانی وسائل کی ترقی کے حوالے سے 136ویں نمبر پر ہے ‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے اگلے 20 سال کے اندر دنیا کا چوتھا بڑا ملک بننے جارہا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ   ایڈیشن میں مورخہ  30 نومبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"