Author Topic: خصوصی طلباء کے لیے خوشخبری  (Read 248 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
خصوصی طلباء کے لیے خوشخبری
« on: November 07, 2020, 03:27:18 PM »

خصوصی طلباء کے لیے خوشخبری
لاہور: صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن چودھری محمد اخلاق اور سیکرٹری جاوید اقبال بخاری کی ملاقات، لاہور میں خصوصی بچوں کیلئے 104 کنال پر ایجوکیشن کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ، چودھری محمد اخلاق کا کہنا ہے کہ اساتذہ کے تبادلے آن لائن کرنے جارہے ہیں جس سے سفارش کلچر کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔   

تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاون میں صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن چودھری محمد اخلاق اور سیکرٹری جاوید اقبال بخاری کی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ اساتذہ کے تبادلے آن لائن کرنے کیساتھ لاہور میں قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی 104 کنال پر ایجوکیشن کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔ ملاقات میں خصوصی بچوں کیلئے شروع کیے گئے نئے منصوبہ جات کی بروقت تکمیل پر بھی غور کیا گیا۔

پاکستان کو کرونا سے نمٹنے کے لیے بڑی امداد مل گئی
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پرویز اقبال بٹ بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر تعلیم چودھری اخلاق کا کہنا تھا کہ تبادلے آن لائن ہونے سے سفارش کلچر کا خاتمہ ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کی پک اینڈ ڈراپ کیلئے 51 بسیں مختلف اضلاع میں بھجوا دی گئی ہیں، مذکورہ بسوں کیلئے ڈرائیورز کی بھرتی کا اشتہاربھی دےدیاگیاہے۔

چودھری اخلاق کا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کی تربیت اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر چودھری محمد اخلاق نے خصوصی تعلیمی اداروں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی سختی سے ہدایت بھی کی۔   
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 7 نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"