Author Topic: اساتذہ کی ترقی کو کارکردگی سے مشروط کیا جارہا ہے:ڈی پی آئی ایلیمنٹری  (Read 379 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اساتذہ کی ترقی کو کارکردگی سے مشروط کیا جارہا ہے:ڈی پی آئی ایلیمنٹری
ملتان : ڈی پی آئی ایلیمنٹری سکولز پنجاب اعزاز احمد خان جوئیہ نے کہا ہے کہ حکومت ناخواندگی کے خاتمے کیلئے تعلیمی اصلاحات لارہی ہے ،یہ بات انہوں نے ملتان کے3روزہ دورےکے موقع پر قائد اعظم اکیڈمی میں اجلاس سے خطاب میں کی،اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ملتان شمشیر احمد خان ، سی ای او ایجو کیشن وہاڑی حافظ محمد قاسم ، ڈی ای او سیکنڈری ملتان ریاض احمد خان ، ڈی ای او ایلیمنٹری رائو جاوید رفیق ، ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ مسز نصرت فردوس چوہدری ، ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری رانا ولایت علی خان، ڈپٹی ڈی ای اوتحصیل دنیا پور ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ ، ڈپٹی ڈی ای او زنانہ تحصیل صدر ملتان نزہت پروین ، ڈپٹی ڈی ای او زنانہ خانیوال مسز عابدہ صدیقی ،پرنسپل قائد اعظم اکیڈمی ملتان ڈاکٹر محمد اکرم شاہ ،آر پی ایم قائد اعظم اکیڈمی ملتان ریجن خواجہ مظہر الحق ، رانا جاوید مصطفیٰ، حاجرہ شاہین ، مسز رخشندہ قمر اور عمر فاروق خان بھی موجود تھے،انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ای ٹرانسفر کا تجربہ کامیاب رہا ہے ،اساتذہ کے مسائل کے حل، کوالٹی ایجوکیشن اور اساتذہ کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کیلئے نئے انڈیکیٹرز شامل کئے جارہے ہیں ،ایل این ڈی ٹیسٹ اور کلاس روم کی مانیٹرنگ کیلئےاے ای اوز کی ٹریننگ کرائی جائیگی ،اساتذہ کی ترقی کو تعلیمی
کارکردگی سے مشروط کیا جارہا ہے ،سکولز ہیڈز اور اساتذہ کی اے سی آر کا از سر نو جائزہ لیا جارہا ہے ،انہوں نے ہدایت کی کہ سکول کونسل کو فعال بنایا جائے ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا ملتان ایڈیشن میں مورخہ 17 جولائی 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"