PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on January 23, 2021, 01:00:32 PM

Title: ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز کے لاہور کے مختلف سرکاری سکولوں پر چھاپے
Post by: sb on January 23, 2021, 01:00:32 PM

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز کے لاہور کے مختلف سرکاری سکولوں پر چھاپے
لاہور: ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز کے لاہور کے مختلف سرکاری سکولوں پر چھاپے، سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے اور ناقص انتظامات پر 9 سے زائد سربراہان کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز کے لاہور کے مختلف سرکاری سکولوں میں انتظامی معملات کا جائزہ لینے کیلئے چھاپے مارے گئے، سکولوں میں کورونا ایس او پیز اور ناقص انتظامات پر 9 سے زائد سربراہان کی جواب طلبی کرلی گئی ہے۔

گورنمنٹ ہائی سکول کاہنہ نوں اور گورنمنٹ پائیلٹ ہائرسکینڈری سکول وحدت کالونی کو شوکاز جاری کیا گیا ہے، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مراکہ ویلیج، گورنمنٹ ہائی سکول رحمان پورہ، گورنمنٹ ماڈل سکول مغلپورہ اور گورنمنٹ ہائی سکول تھے پنجو کے ہیڈ سے بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
اسی طرح گورنمنٹ ہائی سکول بدوکی اور گورنمنٹ کمپری ہینسوگرلز ہائی سکول وحدت کالونی کو بھہ شوکاز جاری ہوا ہے جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ پنڈ کے ہیڈ کو بھی ناقص کارکردگی پر طلب کرلیا گیا، مذکورہ سکول سربراہان 25 جنوری کو اتھارٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کیمطابق سکول سربراہان دو روز میں مسائل دور کرکے تحریری جواب جمع کروانے کے پابند ہوں گے،25 جنوری کو ذاتی شنوائی کے بعد سکول سربراہان کیخلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 23 جنوری 2021 کو شائع ہوئی