PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on June 27, 2020, 04:29:39 PM

Title: پنجاب کے سرکاری سکولوں میں نئے داخلوں کا اعلان
Post by: sb on June 27, 2020, 04:29:39 PM

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں نئے داخلوں کا اعلان
ملتان: اس سلسلے میں جاری مراسلے کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں بچوں کے نئے داخلے کرنے کی اجازت دے دی۔اجازت ملنے کے بعد پرائمری، ایلیمنٹری اور ہائی سکولوں میں آئندہ سیشن کیلئے بچوں کے داخلے کئے جائیں گے ۔ بچوں کو کتابوں کی تقسیم اور داخلوں کا عمل 15 جولائی تک مکمل کیا جائے گا۔ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کو نئے داخلوں کیلئے کتابوں کی ڈیمانڈ 16 جولائی تک بھجوانے کی ہدایت کردی۔
حوالہ: دنیا نیوز ملتان مورخہ 27 جون 2020ء