PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Gilgit Baltistan Education News => Topic started by: AKBAR on January 15, 2022, 02:18:17 PM

Title: پاکستان کو آئی ٹی، سائبر سکیورٹی ماہرین تیار کرنے کی ضرورت ہے: صدر علوی
Post by: AKBAR on January 15, 2022, 02:18:17 PM
پاکستان کو آئی ٹی، سائبر سکیورٹی ماہرین تیار کرنے کی ضرورت ہے: صدر علوی
 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں ہواوے مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائبر سکیورٹی ماہرین کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنیٹ اور امیزون کے ذریعے گھر سے ہی کاروبار کیا جاسکتا ہے۔
صدر مملکت نے تقریب میں شرکت کو باعث اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے ہواوے مقابلوں میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی ہے جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہے۔
صدر مملکت نے ترقیاتی شراکت داروں اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں نظر انداز کئے گئے  ایک ارب معذور افراد کی ٹیکنالوجی معاونت کے ذریعے ضروریات پوری کرنے میں تعاون کرے۔