Author Topic: آپ كا بچہ آپ كا سب سے قیمتی اثاثہ ہے  (Read 9374 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
آپ كا بچہ آپ كا سب سے قیمتی اثاثہ ہے
« on: November 14, 2007, 07:58:00 PM »
والدین كے لیے دنیا میں ان كی اولاد سے بڑھ كر كوئی دولت نہیں ہوسكتی اور اس سرمایہ عظیم كو بہتر سے بہتر انداز میں استعمال كرنے كی خواہش والدین كی اولین ترجیح ہوتی ہے لیكن سوال یہ پیدا ہوتا ہے كہ كیا والدین واقعی اس عظیم اثاثہ كو ایسی شكل دینے كے خواہش مند ہوتے ہیں كہ جس پر وہ فخر كرسكیں ؟جی ہاں والدین كی خواہش تو یہی ہے لیكن اولاد جیسے قیمتی اثاثے كو قابل فخر بنانے كے لیے قربانی دینی پڑتی ہے ۔مالی قربانیوں ،جذبوں كی قربانی اور وقت كی قربانی۔اگر آپ ایسی قربانیاں دے سكتے ہیں تو بجا طور پر آپ اپنی اولاد كو قابل فخر اثاثے میں تبدیل كرسكتے ہیں ۔آپ كو جو قربانیاں دینا ہوگی اور جو انداز اپنانا ہوگا اس كا ذكر آگے آرہا ہے ۔لیكن خدارا اسے محض ایك كتاب كی تحریر نہ سمجھئے بلكہ یہ وہ لائحہ عمل ہے جو آپ كی اولاد كو رفعتوں سے ہمكنار كرسكتا ہے۔آپ اپنے بچوں كو ایك قیمتی سرمایہ كاری سے تعمیر كیجئے۔جس طرح ایك اچھا سرمایہ كار بہترین منصوبہ بندی سے اپنے كاروبار كو منافع بخش بناتا ہے،اسی طرح آپ اپنی اولاد كے مستقبل كے لیے بہتر منصوبہ بندی كركے نہ صرف اس كا مستقبل محفوظ كرسكتے ہیں بلكہ اسے اپنے لیے اپنے خاندان كے لئے اور اپنے ملك و قوم كے لیے باعث افتخار بناسكتے ہیں ۔كیا آپ یہ پسن كریں گے كہ آپ كے بیٹے كو دیكھ كر لوگ رشك كریں اور كہیں ہاں یہ فلاں شخص كا قابل فخر بیٹا ہے ؟لیكن یہ اتنا آسان نہیں ۔اس كے لیے آپ كو كچھ عملی اقدامات بھی كرنے ہوں گے ۔یہ عملی اقدام دو طرح كے ہیں :اول وہ عملی اقدامات جو آپ خود سرانجام دے كر اپنی اولاد كی بہتر تربیت كا انتظام كرتے ہیں ۔دوم اقدامت جن كے ذریعے آپ اپنی اولاد كو ایسی تعلیم و تربیت سے آراستہ كرنے كی كوشش كرتے ہیں جس سے اس كے لیے ترقی كی راہیں كھل جائیں ۔آئندہ ابواب میں ملك كے اند موجود ایسے تعلیمی اداروں اور تربیت گاہوں كی تفصیلات موجود ہیں جن میں آپ اپنے بچوں كو تعلیم دلوا كر ان كے بہتر مستقبل كی راہیں ہموار كرسكتے ہیں ۔اس مقصد كے لیے آپ كو نہ صرف ان كے تعلیمی اخراجات برداشت كرنا ہوں گے بلكہ ان كے بہتر مستقبل كے لیے ممكن ہے كہ بچوں كو اپنے آپ سے جدا كرنا پڑے۔

وہ رویے اور افعال جن سے آپ كو اپنے بچوں كی بہتر ابتدائی تربیت كرسكتے ہیں ان كا تفصیلی ذكر بھی آئندہ ابواب میں آئے گا ۔یہاںہم آپ كو صرف ایك بات یاد دلانا ضروری سمجھتے ہیں كہ آپ كا اولین فرض یہ ہے كہ آپ اپنے بچوں كی بہتر صلاحیتوں اور تخلیقی قوتوں كو اجاگر كرنے كی ہر ممكن كوشش كیجئے۔