Author Topic: خیبرمیڈیکل یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن  (Read 397 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study


خیبرمیڈیکل یونیورسٹی سنٹرالائزڈایٹا انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع
خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاورنے ڈی پی ٹی، نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے انڈر گریجوٹ پروگرامات کے سنٹرالائزڈایٹا انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں 30ستمبر تک توسیع کردی۔ یہ توسیع پاکستان میڈیکل کمیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے سلسلے میں جاری ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی وجہ سے طلباء وطالبات اور ان کے والدین کے مطالبے پر کی گئی ہے۔
ایٹا انٹری ٹیسٹ شیڈول کے مطابق10اکتوبرکو صبح 9بجے صوبے کے مختلف ٹیسٹ سنٹروں میں بیک وقت منعقد ہوگا۔ کے ایم یو ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کے ایم یو کے ذیلی انسٹی ٹیوٹس کے علاوہ الحاق شدہ انسٹی ٹیوٹس کے ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، بی ایس نرسنگ، بی ایس پبلک ہیلتھ،بی ایس آپٹومیٹری،بی ایس نیوٹریشن، بی ایس آڈیالوجی، بی ایس پراستھیٹکس اینڈ آرتھیٹکس،بی ایس سپیچ اینڈ لینگویج پتھالوجی،بی ایس مائیکروبیالوجی اور بی ایس پیرامیڈیکل سائنسز کے پروگرامات میں داخلوں کے لئے ایٹاٹیسٹ اتوار 10 اکتوبر 2021کوصوبے کے مختلف شہروں میں بیک وقت صج 9 بجے منعقد ہوگا
 جو طلباء وطالبات کے ایم یو کے اپنے ذیلی انسٹی ٹیوٹس کے علاوہ الحاق شدہ انسٹی ٹیوٹس کے ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، بی ایس نرسنگ، بی ایس پبلک ہیلتھ،بی ایس آپٹومیٹری،بی ایس نیوٹریشن، بی ایس آڈیالوجی، بی ایس پراستھیٹکس اینڈ آرتھیٹکس،بی ایس سپیچ اینڈ لینگویج پتھالوجی،بی ایس مائیکروبیالوجی اور بی ایس پیرامیڈیکل سائنسز کے پروگرامات میں داخلے کے خواہشمند ہیں ان کے لئے مذکورہ ٹیسٹ دینا لازمی ہے جسکے بغیر کوئی بھی طالب علم سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے متذکرہ پروگرامات میں داخلے کے لئے اہل تصورنہیں ہوگا۔ کے ایم یو سنٹرالائیزڈ ایٹا انٹری ٹیسٹ کے لئے کے ایم یو کی آفیشل ویب سائٹ پر لاگ ان ہوکر آن لائن رجسٹریشن کی جاسکتی ہے۔