گورنمنٹ جہانزیب کالج سیدو شریف سوات میں طلبا تصادم دو زخمی
مینگورہ سوات ۔ گورنمنٹ جہانزیب کالج سید وشریف میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں دو طالب علم زخمی ہوگئے۔
کالج میں طلبہ تنظیموں کے درمیان تنازعہ پر لڑائی شروع ہوئی جس میں چھریاں اور چاقو چل گئے جس میں دو طالب علم شیراز احمد اورمحمد داود زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں کی رپورٹ پر دیگر طالب علموں عادل اور عدنان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔
شکریہ مشرق