PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => MSF => Topic started by: AKBAR on September 22, 2021, 11:16:56 AM

Title: ایم ایس ایف پشاور کا احتجاجی مظاہرہ
Post by: AKBAR on September 22, 2021, 11:16:56 AM

ایم ایس ایف پشاور کا احتجاجی مظاہرہ
ایم ایس ایف ضلع پشاور کے عہدیداران نے ضلع پشاور کے صدر صمد خان اور مولاداد پر قاتلانہ حملہ کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے
کہ حملہ اوروں 28گھنٹوں کے اندر گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی کا دائرہ کاع وسیع کرینگے مظاہرے کی قیادت پشاور ڈویژن کے صدر خان زمان آفریدی ،سنیئر نائب صدر اویس اتمان خیل اور سیکرٹری اطلاعات سراج خان سمیت دیگر عہدیداران نے کی
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے
جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ایم ایس ایف ضلع پشاور کے دو عہدیداران پر گزشتہ روز قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے
 جسکے باعث وہ شدید زخمی ہے اور ایل ار ایچ میں زیر علاج ہے