Author Topic: كابینہ مشن پلان  (Read 896 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
كابینہ مشن پلان
« on: August 29, 2009, 03:56:04 PM »
كابینہ مشن پلان1946

1945ئ میں انگلستان میں لیبر پارٹی كی حكومت آئی۔ برطانوی حكومت نے ہندوستان میں بڑھتی ہوئی سیاسی بے چینی كے پیش نظر كابینہ مشن بھیجا جو كہ تین اركان پر مشتمل تھا۔ اس مشن كے دو بنیادی مقاصد تھے، ایك ہندوستان كی دستوری حیثیت اور حكومت كی شكل واضح كر دی جائے اور دوسری مسلمانوں اور ہندووٕں میں نفرتوں كی خلیج كو كم كر كے متحدہ ہندوستان ہی میں ركھنے كی كوشش كی جائے لیكن انتخابات نے ثابت كر دیا كہ ایسا نہیں ہو سكتا۔

كابینہ مشن كے اركان نے تمام سیاسی جماعتوں كے رہنماوٕں سے ملاقات كی مگر كسی نتیجہ پر نہ پہنچ سكے۔ 16مئی 1946ئ كو ان اراكین نے ایك منصوبے كا اعلان كیا جس كے نمایاں پہلو مندرجہ ذیل ہیں۔

1۔ برصغیر میں یونین قائم كی جائے گی جو امور خارجہ، دفاع اور رسل و رسائل كی ذمہ دار ہو گی۔

2۔ مركزی امور كے علاوہ باقی تمام اختیارات صوبوں كو دئیے جائیں گے۔

3۔ صوبوں كو اختیار ہو گا كہ وہ باہم گروپ بنا لیں اور ہر گروپ اپنا دستور مرتب كرے۔

4۔ ہر دس سال كے بعد صوبوں كو اختیار ہو گا كہ وہ كثرت رائے سے آئین میں تبدیلی كا مطالبہ كر سكیں۔