Author Topic: صوبہ سندھ  (Read 827 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
صوبہ سندھ
« on: August 30, 2009, 12:21:53 PM »
صوبہ سندھ

    صوبہ سندھ كو ٫٫ باب الاسلام٬٬ كے نام سے یاد كیا جاتا ہے كیونكہ اسلام كی آمد یہاں سے ہوئی تھی۔ سندھ میں بہت نامی گرامی علما و صوفیا پیدا ہوئے جنہوں نے سندھ كا نام پورے عالم اسلام میں روشن كیا۔ یہاں پر مسلمانوں كی حكومت انگریزوں كے تسلط تك قائم رہی۔ انگریزوں نے ہر طرح سے مسلمانوں كو نقصان پہنچانے كی كوشش كی۔ سندھ كو ممبئی كا حصہ بنا كر انہوں نے مسلمانوں كو نقصان پہنچایا۔ یہی وجہ تھی كہ چودہ نكات میں قائد اعظم  نے سندھ كو ممبئی سے الگ كرنے كا مطالبہ كیا۔

    قائد اعظم محمد علی جناح  كا تعلق بھی صوبہ سندھ سے تھا جنہوں نے شہر كراچی میں ابتدائی تعلیم حاصل كی اور پاكستان ان كی سركردگی میں معرض وجود میں آیا۔

    1938ئ میں سندھ صوبائی مسلم لیگ نے اپنی كانفرنس میں ایك قرار داد كے ذریعے مطالبہ كیا كہ جن صوبوں میں مسلمانوں كو اكثریت حاصل ہے وہاں مسلمانوں كی علیحدہ مملكت قائم كی جائے۔

    سر عبداللہ ہارون نے سندھ كی نمائندگی كرتے ہوئے 1940ئ كی قرار داد لاہور كی حمایت كی۔

    صوبہ سندھ میں علمائ كرام نے آزادی كی تحریك میں خاص طو رپر حصہ لیا۔ سندھ كے طلبہ نے كسی قربانی سے دریغ نہ كیا۔ سندھ مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن نے بھی آزادی كی تحریك میں نمایاں كردار ادا كیا۔ خواتین نے بھی مردوں كے شانہ بشانہ چل كر قیام پاكستان كی تحریك میں پورا پورا حصہ لیا۔