Author Topic: مشرقي پاكستان كي عليحدگي  (Read 897 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
مشرقي پاكستان كي عليحدگي
« on: August 30, 2009, 02:40:04 PM »
مشرقي پاكستان كي عليحدگي

    پاكستان كو اپني آزادي كے دن سے ہي بے شمار مسائل كا سامنا كرنا پڑا? ان مسائل ميں ايك مسئلہ يہ تھا كہ پاكستان دو حصوں يعني مشرقي پاكستان اور مغربي پاكستان پر مشتمل تھا اور ان دونوں كے درميان براہ راست زميني رابطہ نہيں تھا? دوسرا يہ كہ مغربي پاكستان چار صوبوں پر مشتمل تھا جبكہ مشرقي پاكستان صرف ايك صوبہ پر مشتمل تھا مگر آبادي كے لحاظ سے اكثريت ميں تھا? دونوں حصوں ميں بولي جانے والي زبانيں بھي مختلف تھيں? اس كے علاوہ زندگي كے ديگر معاملات ميں بھي دونوں حصوں ميں بسنے والے لوگوں كا نقطہ نظر ايك دوسرے سے كافي مختلف تھا?

    جب جنرل محمد يحيي? خاں نے 1969ئ ميں حكومت سنبھالي تو اس نے اعلان كيا كہ ملك ميں عام انتخابات كروائے جائيں گے اور اكثريتي جماعت كو حكومت بنانے كي آزادي ہو گي? ملك كے پہلے عام انتخابات 7 دسمبر1970ئ كو ہوئے? ان انتخابات كے نتيجے ميں مشرقي پاكستان سے شيخ مجيب الرحمن كي عوامي ليگ نے زبردست كاميابي حاصل كي مگر مغربي پاكستان سے اسے كوئي بھي سيٹ نہ مل سكي? يہي صورت حال مغربي پاكستان كي سياسي جماعتوں كي تھي? پاكستان پيپلز پارٹي نے مغربي پاكستان ميں نماياں كاميابي حاصل كي?

    انتخابات كے بعد اقتدار كي جنگ نے ايك نئي صورت حال اختيار كر لي، شيخ مجيب الرحمن نے اپنے چھے نكات پر مبني منشور كي بنياد پر حكومت كے قيام كا اعلان كيا جبكہ پيپلز پارٹي نے اس كي بھرپور مخالفت كي? جنرل محمد يحيي? خاں كي اقتدار سے چمٹے رہنے كي خواہش نے حالات كو مزيد خراب كر ديا? اسي دوران شيخ مجيب الرحمن نے رياستي معاملات ميں عدم تعاون كي تحريك كا اعلان كر ديا? جگہ جگہ قتل و غارت، عدم تعاون، ٹيكسوں كي ادائيگي سے انكار، ہڑتاليں، عدالتوں كا بائيكاٹ اور ملازمين كا كام پر نہ جانا آئے دن كا معمول بن گيا?

    حالات پر قابو پانے كے ليے جنرل ٹكا خاں كو مشرقي پاكستان كا گورنر مقرر كيا گيا مگر حالات قابو سے باہر ہوتے گئے? اسي دوران شيخ مجيب الرحمن نے متوازي حكومت قائم كر لي? شيخ مجيب الرحمن نے انتخابات كے نتائج اور عوامي حمايت كي فضا كو ديكھتے ہوئے چھے نكات كي منظوري كے بغير تعاون سے انكار كر ديا? ہندوستان كي بھرپور حمايت اور امداد كے تحت شيخ مجيب الرحمن نے اپنے چھے نكات ميں مزيد سخت شرائط كا اعلان كر ديا ?

    23مارچ1971ئ كو شيخ مجيب الرحمن نے اپنے گھر پر بنگلہ ديش كا پرچم لہرا ديا? ان حالات ميں شيخ مجيب الرحمن كي گرفتاري نے حالات كو مزيد خراب كر ديا? خانہ جنگي اپنے عروج پر پہنچ گئي اور ہندوستان مكمل طور پر عوامي ليگ كي حمايت كر رہا تھا اور اپنے غنڈوں كو مشرقي پاكستان بھيج رہا تھا جو مكتي باہني كے كاركنوں سے مل كر پاكستاني فوجيوں اور عام شہريوں كو قتل كروا رہے تھے? ہزاروں كي تعداد ميں مشرقي پاكستانيوں نے بھارت كي طرف ہجرت شروع كر دي ہندوستان كي حكومت نے مہاجرين كي مدد كا بہانہ بنا كر مشرقي پاكستان پر حملہ كر ديا?

    زميني رابطہ كٹ جانے اور مقامي لوگوں كے عدم تعاون كي وجہ سے مشرقي پاكستان ميں فوري اور موثر كارروائي نہ ہو سكي اور ہماري افواج كو مجبوراً ہتھيار ڈالنا پڑے? بھارت آخر كار اپنے مقصد ميں كامياب ہو گيا اور مشرقي پاكستان 16دسمبر 1971ئ كو ايك الگ وطن بنگلہ ديش كے نام سے دنيا كے نقشے پر نمودار ہوا?