Author Topic: سندھ بھر میں میٹرک جنرل و سائنس گروپ کے امتحانات آج سے شروع ہوں گے  (Read 5591 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study


شکریہ روزنامہ جنگ

سندھ بھر میں میٹرک جنرل و سائنس گروپ کے امتحانات آج سے شروع ہوں گے
   

4/15/2008
سکھر+ لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے 5 اضلاع سکھر، خیرپور، نوشہروفیروز، گھوٹکی اور کشمور میں نویں دسویں کے جنرل اور سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات 15 اپریل منگل سے شروع ہو رہے ہیں، ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے امتحانات کے پرامن انعقاد اور نقل مافیا سے محفوظ رکھنے کے لیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں اس ضمن میں تعلیمی بورڈ سکھرکے چیئرمین ڈاکٹر محبوب احمد شیخ کی سربراہی میں متعدد اقدامات کیے گئے ہیں جس کے تحت 17 چیکنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 7 ٹیمیں بورڈ افسران پر مشتمل ہوں گی جبکہ 5 ٹیمیں ای ڈی او ایجوکیشن کی سربراہی اور 3 مختلف اسکولوں کے پرنسپلز جبکہ 2 ٹیمیں خواتین ایجوکیشن افسران پر مشتمل تشکیل دی گئی ہیں جو پانچوں اضلاع میں امتحانی مراکز کا معائنہ کریں گی۔ تعلیمی بورڈ سکھر کے ڈائریکٹر کالجز سید مجتبیٰ شاہ اور محمد حسن بلوچ نے جنگ کو بتایا کہ 15 اپریل سے تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے 5 اضلاع میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں ۔ لاڑکانہ ۔ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام نویں اور دسویں کے امتحانات کل سے شروع ہوں گے جس میں پانچ اضلاع کے 25ہزار سے زائد طلباو طالبات شرکت کریں گے۔لاڑکانہ ضلع کے علاوہ ضلع قمبرشہدادکوٹ، ضلع شکارپور، ضلع جیکب آباد اور دادو ضلعوں کی دو تحصیلوں کے طلبا ان امتحانات میں شرکت کریں گے۔نویں اور دسویں کے امتحانات کے لیے ان تمام اضلاع میں 70امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ امتحانی مراکز کے باہر دفعہ 144نافذ کرکے غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



Offline Champion_Pakistani

  • bis-group
  • Primary Group
  • *
  • Posts: 28
  • My Points +1/-1
اچھا جی اس کے بعد میری باری ہے