Author Topic: طلباء کے آن لائن ڈیٹامیں ہیرپھیر کا انکشاف  (Read 241 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

طلباء کے آن لائن ڈیٹامیں ہیرپھیر کا انکشاف
لاہور: سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم ڈیڑھ کروڑ طلباء کا ڈیٹا آن لائن کرنے کا معاملہ، سکول سربراہان کی جانب سے ہزاروں طلباء کا بوگس ڈیٹا اپ لوڈ کیے جانے کا انکشاف، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے طلباء کا ڈیٹا نادرا سے کاونٹر چیک کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
دریائے راوی  منصوبے کی اراضی کے حصول سے متعلق نیا انکشاف
تفصٰیلات کے مطابق پنجاب بھر کے ڈیڑھ کروڑ سرکاری طلباء کا ڈیٹا آن لائن کرنے کا معاملہ، لاہورسمیت پنجاب کے مختلف سکول سربراہان کیجانب سے ہزاروں طلباء کا بوگس ڈیٹا اپ لوڈ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔بوگس ڈیٹا اپ لوڈ کیے جانے پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹس لے لیا۔ محکمہ تعلیم کیجانب سے طلباء کے تمام ڈیٹا کو کاونٹر چیک کراویا جائے گا۔ یادرہے کہ سکول ایجوکیشن نے ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کیلئے تمام سربراہان کو 15 جنوری کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔
سرکاری سکولوں کے طلباء کیلئے خوشخبری
طلباء کے تمام ڈیٹا کی نادرا سے تصدیق کروائی جائے گی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیمطابق بوگس ڈیٹا فیڈ کرنے والے طلباء حکومتی وظیفوں سے مستفید نہیں ہوسکے گے۔بوگس ڈیٹا فیڈ کرنے والے سربراہان کیخلاف بھی کاروائی کیجائے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 08 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"