Author Topic: بی کام کے پرچے آؤٹ، ساہیوال میں لئے جانیوالے پرچے منسوخ  (Read 2649 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

بی کام کے پرچے آؤٹ، ساہیوال میں لئے جانیوالے پرچے منسوخ

ساہیوال . . . بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان نے بی کام پارٹ ون اور ٹو کے چار پیپرزآؤٹ ہونے پر ساہیوال کے پانچ سنٹروں پر لئے جانے والے پرچے منسوخ کردیئے۔یونی ورسٹی ذرائع کے مطابق ساہیوال کے پانچ امتحانی مراکزملتان لا کالج، گورنمنٹ گرلز کالج،گورنمنٹ امامیہ کالج اور اولڈ و نیو کامرس کالج میں24،25،اور28اپریل کو ہونے والے امتحانی سوالنامے پہلے ہی آؤٹ ہوگئے تھے۔جس کی وجہ سے بی کام پارٹ ون کا پرنسپل اکاؤنٹنس، اور بزنس، اسٹیٹ اینڈ متیھ جبکہ بی کام پارٹ ٹو کے ایڈوانس اکاؤنٹنس اور کاسٹ اکاؤنٹنس کے پیپرمنسوخ کردیئے گئے ہیں۔بی کام پارٹ ون کے آؤٹ ہونے والے پیپرز اب14اور16مئی جبکہ پارٹ ٹو کے15اور17مئی کو ہونگے۔جس کے لئے گورنمنٹ بوائز کالج کے پرنسپل ڈاکٹر یاسین ساہی اسپیشل انسپکٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف وقت سے پہلے پیپرزآؤٹ ہونے کے سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
شکریہ جنگ