Author Topic: بلوچستان کے سرد علاقوں میں تعلیمی اداروں اڑھائی ماہ کے لئے بند  (Read 678 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
in Pakistani Balochistan cold areas Education institutions closed for two and a half months

بلوچستان کے سرد علاقوں میں تعلیمی اداروں اڑھائی ماہ کے لئے بند
کوئٹہ: ملک بھر میں سردی نے اپنے پنجے گاڑھ لئے ہیں اور بلوچستان میں سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں آج سے اڑھائی ماہ کی چھٹیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 17 اضلاع کے سکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی اڑھائی ماہ کی تعطیلات کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔
صوبے کے سرد علاقوں کے سکول اور کالج اب آئندہ سال یکم مارچ کو کھلیں گے جب کہ بلوچستان کے 15 اضلاع کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 2 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہونگی۔
ان گرم علاقوں میں تعلیمی ادارے یکم جنوری کو دوبارہ کھل جائیں گے ۔
پنجاب سمیت ملک کے بیشتر حصو ں میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے جبکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا ہے۔
حوالہ: یہ خبر سرکاری نیوز انجسنی اے پی پی نیوز انجنسی کی ہیں۔ جو کہ مورخہ 16 دسمبر 2018 کو شائع ہوئی