Author Topic: ڈہرکی ‘حکومت سندھ سے ملنے والی نصابی کتب ردی کے بھاو فروخت  (Read 1674 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female


ڈہرکی ‘حکومت سندھ سے ملنے والی نصابی کتب ردی کے بھاو فروخت

ڈھرکی(نمائندہ جسارت)ڈھرکی تحصیل کی پرائمری اسکولوں کے طلبہ کے لئے حکومت سندھ سے ملنے والی درسی کتابوں کو ڈھرکی میں قائم اے ڈی او تعلیم کے ذمہ داروں اور اہلکاروں نے ملی بھگت کرکے طلبہ میں مفت تقسیم کرنے کے بجائے مذکورہ کتابوں کو 3روپے فی کلو کے حساب سے 6من درسی کتابیں ڈھرکی کے مقامی کباڑیے کو ردی کرکے بیچ کر غریب طلبہ کے ساتھ ظلم اور کرپشن کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑڈالے۔ مذکورہ درسی کتابوں کی مقامی کباڑیے کے پاس بھاری تعداد میں موجودگی کی نشاندہی کرنے والے درجنوں شہریوں کا محکمہ تعلیم اے ڈی او آفس کے حکام کے خلاف شدید اشتعال اور شہر میں مظاہرہ اور حکومت سندھ اور صوبائی ووفاقی وزیرتعلیم سے مذکورہ سنگین قسم کی ناقابل برداشت کرپشن کے مرتکب محکمہ تعلیم کی کالی بھیڑوں کے خلاف فوری طورپر سخت سے سخت ترین کارروائی کرنے اور ذمہ داران کو فوری طورپر محکمہ تعلیم فارغ کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر اس سلسلہ میں ڈھرکی میں واقع اے ڈی او محکمہ تعلیم رسول بخش شاہد سے جب صحافیوں نے رابطہ کیا تو ان کاکہنا تھا کہ میرے علم میں ایسی سنگین واردات کی خبرنہیں ہے۔ مگر میں ڈھرکی پہنچ کر فوری طورپر اس قسم کی سنگین تعلیم ، دشمن واردات کے خلاف سخت ترین محکمہ جاتی تحقیقات کرتا ہوں اور اس سنگین کرپشن میں جو بھی محکمہ تعلیم کا اہلکار ملوث ہوگا اس کے خلاف میں خود محکمہ جاتی طورپر پولیس مین ایف آئی آر درج کراﺅں گا۔ ادھر ڈھرکی پولیس نے شہریوں کی نشاندہی پر کباڑیے کی دکان پر چھاپہ مارکر وہاں سے بھاری تعداد میں نئی درسی کتابوں کی 5بوریاں برآمد کرے مالک دکان جمیل احمد کباڑیے کو گرفتار کرلیا ہے جس کا کہنا ہے کہ میں ایک غریب ان پڑھ شخص ہوں مجھے نہیں معلوم تھا کہ بیچنے والا بوریوں میں پرانی کتابیں لایا ہے یا نئی کتابیں ردی میں بیچ گیا ہے۔


شکریہ جسارت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔