Author Topic: 2سالہ بی اے اوربی ایس سی پروگرام میں داخلوں پر پابندی برقرار  (Read 297 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

2سالہ بی اے اوربی ایس سی پروگرام میں داخلوں پر پابندی برقرار
لاہور: پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن آفس میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں دو سالہ بی اے اوربی ایس سی پروگرام میں داخلوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نےپریس کانفرنس میں کہا کہ فی الحال سسٹم کی تبدیلی سے سٹوڈنٹس کو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ رواں سال بی اے ، بی ایس سی کی دو سالہ ڈگری کو ایسوسی ایٹ ڈگری کا نام دیا گیا ہے
جبکہ اینول سسٹم کے تحت ہی امتحان لیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ایک سال کے عرصہ میں کالجز کو اپ گریڈ کیا جائے گا ۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ2017 میں یونیورسٹیز کودو سالہ ڈگری پر پابندی کا کہا گیا تھا جس پر کوئی اعتراض نہ کیا گیا۔ اب یونیورسٹیز کو دو سالہ ڈگری پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کا کہہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال اینول سسٹم کے تحت ہی امتحان لئے جائیں گے۔
 اگلے سال سے سسمسٹر سسٹم لاگو کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں چئیرمین ایچ ای سی نے کہا کہ پرائیوٹ امیدواروں کے لئے جامعات فاضلاتی سسٹم کے تحت ڈگری جاری کرنے کی اجازت ہو گی۔ اور ایک اضافی سمسٹر کے بعد چار سالہ ڈگری میں طالب علم داخلہ لیں سکیں گے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا لاہور ایڈیشن 03 اگست 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"