Author Topic: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ایم ڈی کیٹ امتحان دوبارہ لینے کا مطالبہ کردیا  (Read 333 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ایم ڈی کیٹ امتحان دوبارہ لینے کا مطالبہ کردیا
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان کو غلطیوں اور انتظامی حماقتوں کا مظہر قرار دے دیا،امتحان منسوخ کرکے پہلے سے رائج طریقہ کار کے تحت انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق پی ایم اے ہاوس میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شاہد ملک ، ڈاکٹر ارم شہزادی ، ڈاکٹر واجد علی ، ڈاکٹر بشری حق ، ڈاکر احمد نعیم نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن میں بیٹھے نان ڈاکٹر عہدیداران ملک میں شعبہ طب کی تباہی و بربادی کر رہے ہیں۔

پی ایم اے عہدیداران نے کہا کہ جس کمپنی کو ایم ڈی کیٹ امتحان کروانے کا ٹھیکہ دیا گیا اس کے خلاف ایس ای سی پی میں کیسز چل رہے ہیں ۔ چند روز قبل پی ایم سی کا ویب پورٹل بھی ہیک کر لیا گیا، جس کے بعد اس امتحان کی ساکھ ہی ختم ہوچکی ہے ۔ پی ایم اے عہدیداران نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اس صورتحال کا از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ امتحان کو فی الفور منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔