Author Topic: قمر الزمان کائرہ کا جی سی یونیورسٹی میں زیر تعلیم بیٹا کار حادثہ میں جاں بحق  (Read 1203 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
قمر الزمان کائرہ کا جی سی یونیورسٹی میں زیر تعلیم  بیٹا کار حادثہ میں جاں بحق
لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر لالہ موسیٰ میں روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
اسامہ قمر کی گاڑی موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں اسامہ قمر کے دوست بھی زخمی ہوئے۔
قمرزمان کائرہ کو حادثے کی اطلاع اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران دی گئی جس کے بعد وہ پریس کانفرنس چھوڑ کر لالہ موسیٰ روانہ ہوگئے۔
ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے رہنما نیّربخاری، چوہدری منظور و دیگر اسلام آباد سے روانہ ہوگئے۔
اسامہ قمر گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے قمر الزمان کائرہ سے صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ 'جواں سالہ بیٹے کے انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا، خدا سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہوں'۔
حوالہ: یہ خبر ڈان نیوز+ اے پی پی+نوائے وقت و  دیگر میں مورخہ17مئی 2019 کو شائع ہوئی