Author Topic: انسانی نفسیات كے اثرات  (Read 10230 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
انسانی نفسیات كے اثرات
« on: November 03, 2007, 02:07:02 PM »
اس باب میں ہم انسانی نفسیات كی تعریف اور انسانی نفسیات كے مختلف پہلوئوں كا جائزہ پیش كریں گے جس سے یہ اندازہ لگایا جاسكے گا كہ انسانی نفسیات كے انسانی زندگی پر كیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
نفسیات كی تعریف
« Reply #1 on: November 03, 2007, 02:08:20 PM »
نفسیات ایك وسیع ،نیم سائنسی اور معاشرتی علم ہے۔اسے نیم سائنسی علم اس لیے قرار دیا جاتا ہے كہ اس میں علم معاشیات كی طرح بہت سے اصول اور قوانین تو سائنسی اصولوں پر استوار ہیں لیكن چونكہ اس علم كا تعلق انسانی رویوں اور زہنی كیفیات سے بہت گہرا ہے اس لیے اس كے بہت٧ سے قوانین كو یہاں بیان كرتے وقت یہ شرط عائد كی جاتی ہے كہ بشرطیكہ انسان كے ذہنی رویی میں تبدیلی واقع نہ ہو ۔ایسا ہی ہے جس طرح معاشی قوانین كو بیان كرتے وقت یہ شرط عائد كی جاتی ہے كہ بشرطیكہ باقی حالات جوں كے توں رہیں ۔گویا اس تقابلی جائزے سے یہ اندازہ لگایا جاسكتا ہے كہ نفسیات كا تعلق سائنس اور عمرانیات دونوں سے بڑ ا گہرا ہے ۔اس لحاظ سے نفسیات كی مختصر تعریف ان الفاظ میں كی جاسكتی ہے كہ نفسیات ایك ایسا عمرانی علم ہے جو بہت سے سائنسی اصولوں اور قوانین كے تابع ہے۔نفسیات كا مطالعہ دراصل انسانی ذہن كا مطالعہ ہے ۔آیے انسانی ذہن كی ساخت كے بارے میں كچھ معلومات كا جائزہ لیں ۔