السلام علیکم
عرض یہ ہے کہ رزلٹ کارڈ کی کوئی حاض اہمیت نہیں ہوتی ۔ اصل حیثیت بورڈ کی طرف سے جاری شدہ سند کی ہوتی ہے ۔
اگر آپ نے ابھی تک اپنی میڑک کی سند وصول نہیں کی ۔ تو وہ آپ کے متعلقہ سکول کے پاس ہوگی یا پھر بورڈ آفس سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔
لیکن
اگر آپ کی میڑک کی اصل سند بھی گم ہوگی ہے ۔ تواس کا طریقہ کار درج ذیل ہے ۔
1-آپ کو قریی پولیس اشیٹن(تھانہ) میں ایف ای آر درج کروانے ہوگی۔(یہ ایک رسمی کاروائی ہے ۔ پولیس والے چند روپے 50 سے 100 روپے لے کر فوری ایف آئی آر درج کرکے اس کے تصدیق شدہ کاپی آپ کو فرائم کردیں گے ۔
۲۔ بورڈ آفس سے دوبار سند کے حصول کے ایک فارم حاصل کرکے اس کو پر کریں ، اگر آپ نے کسی سکول سے امتحان پاس کیا تھا تو اس سے اور اگر پرائیویٹ طالب علم کے طور پر پاس کیا تو کسی بھی نزدیک سکول سے اس کی تصدیق کروائیں۔
3
- دوبار سند کے لئے بورڈ سے فیس معلوم کرکے چارن فارم پراس کو بنک میں جمع کروائیں۔
4- (پنجاب کے چند بورڈز میں ہوتا ہے ۔ شاید پشاور میں بھی ہوتا ہو۔) کہ اخبار میں ایک سند گم شدہ کااشتہار دینا ہوتا ہے ۔
یہ تمام کام کرکے بورڈ آفس رابطہ کریں۔ دس سے پندرہ دن کے اندر آپ کو سند مل جائے گی ۔
والسلام
ارم