Author Topic: بلوچ طلباء و طالبات کو مختلف طریقوں سے تنگ کیا جارہاہے، بی ایس او  (Read 1361 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بلوچ طلباء و طالبات کو مختلف طریقوں سے تنگ کیا جارہاہے، بی ایس او
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے بیان میں بولان میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ہاسٹل میں طلباء و طالبات کو تنگ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ ایک منظم پالیسی کے تحت بلوچ طلباء و طالبات کو یونیورسٹی میں مختلف طریقوں سے تنگ کررہی ہے اب پولیس کی جانب سے طاقت کا استعمال روز کا معمول بن چکا ہے۔ برائے نام الاٹمنٹ کے نام پر شروع ہونے والا ڈرامہ اب طلباء و طالبات کو ادارے سے بیدخل کرنے کی سازش میں تبدیل ہوچکا ہے اور واضح ہوچکا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ براہ راست بلوچ دشمن اقدامات کا حصہ بن چکی ہے۔
 یونیورسٹی کےوائس چانسلر ایک استاد کے بجائے ایک بلوچ دشمن کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ یہی پالیسی داخلوں میں بھی رکھی گئی ہے،یونیورسٹی کے پراجیکٹ کے لئے آنے والے فنڈز کرپشن کی نذر کئے جا رہے ہیں تاکہ یونیورسٹی پراجیکٹ کو کرپشن کی نذر کرکے ناکام بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباء کے خلاف سازشوں کا سلسلہ ان ہی بلوچ دشمن اقدامات کا حصہ ہے جسکے تحت تعلیمی اداروں میں طلباء کے شعوری سرگرمیوں پر قدغن لگائی گئی، بی ایس او بولان میڈیکل یونیورسٹی کے بلوچ دشمن سازشوں کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 08 اکتوبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"