Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

ایم این اے مولانا صلاح الدین پر ساتویں جماعت کی طالبہ سے شادی کا الزام

Offline AKBAR

  • *****
  • 4470
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
JUI MNA Maulana Salahuddin accused of marrying seventh grade student
جے یو آئی کے ایم این اے مولانا صلاح الدین پر ساتویں جماعت کی طالبہ سے شادی کا الزام
کوئٹہ:پولیس نے کہا ہے کہ چترال سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ لڑکی کی شادی بلوچستان کے رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی سے کرائی گئی ہے، جس پر انہوں نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔کم عمری کی اس شادی کے خلاف چترالی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے پولیس میں درخواست دائر کی تھی۔ چترال پولیس نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔اس کیس کے انکوائری آفیسر ایڈیشنل ایس ایچ او رحمت عظیم کا کہنا ہے کہ اس کیس پر تفتیش شروع ہو چکی ہے۔
لڑکی کے خاندان والوں کا تعلق چترال کے قصبے دروش سے ہے،
 لیکن اس وقت یہ لوگ ضلع سے باہر ہیں۔ جب چترال آئیں گے تو کیس میں پیش رفت ہو گی۔سکول ریکارڈ کے مطابق لڑکی کی تاریخ پیدائش ستمبر 2006 ہے اس طرح اس کی عمر 14 برس بنتی ہے۔ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چترال میں ساتویں جماعت کی طالبہ ہے، اس بارے میں انور علی خان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ملکی قانون کے مطابق شادی کے لیے لڑکی کی کم از کم عمر کی حد 16 سال مقرر ہے، اس سے کم عمر بچی سے شادی جرم کے زمرے میں آتی ہے۔
16 سال سے کم عمر بچی کے شادی میں اگر والدین یا سرپرست کی رضامندی شامل ہو، تو وہ بھی جرم میں برابر کے شریک ہوں گے اور اس کے علاوہ نکاح خواں اور گواہ بھی جرم میں معاون سمجھے جائیں گے۔اس کیس کے سلسلے میں مولانا صلاح الدین ایوبی سے موقف لینے کی کوشش کی لیکن کوئی کامیابی نہیں مل سکی
مولانا صلاح الدین ایوبی کا تعلق جے یو آئی (ف) سے ہے، وہ بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی (پاکستان کا ایوان ذیلی ۔قانون ساز اسمبلی)منتخب ہیں اور اس وقت پارلیمنٹ کا حصہ ہیں۔

 

PakSTUDY © 2006 - 2021 | All Rights Reserved.