Author Topic: بلوچستان اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا لاپتہ افرادکےاہلخانہ سےاظہاریکجہتی کیلئےاحتجاجی  (Read 500 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
بلوچستان اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا لاپتہ افرادکےاہلخانہ سےاظہاریکجہتی کیلئےاحتجاجی کیمپ
کوئٹہ: بلوچستان اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک روزہ احتجاجی کیمپ قائم کیا گیا ۔
اس موقع پر سابق چیئرمین بی ایس او نذیر بلوچ ،بی این پی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ، سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالرؤف مینگل ، حاجی وزیر خان مینگل، غلام نبی مری، پی ایس ایف کے عالمگیر مندوخیل،پی ایس ایف آزاد کے سید زبیر شاہ آغا، پی ایس او کے کبیر افغان سمیت دیگر نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کرکے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
ایک روزہ احتجاجی کیمپ کے اختتام پر بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حفیظ بلوچ نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تعلق ایک ایسے خطے سے ہے جہاں لوگ کئی دہائیوں سے ظلم وزیادتیوں اور ناانصافیوں کا سامنا کرتے چلے آرہے ہیں ،
 انہوں نے الزام عائد کیا کہ 2000کے بعدسے لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا اس سے پہلے بھی لوگ لاپتہ ہوتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ اپنے پیاروں کی تلاش میں اسلام آباد کے ڈی چوک پر گزشتہ کئی دنوں سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں
مگر حکمران ان کی آواز سننے کی بجائے تعصبانہ بیانات دےرہے ہیں ،
 انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کررہے ہیں کسی سے کوئی مراعات نہیں مانگ رہے ریاست کی ذمہ داری ہے کہ لاپتہ افراد کا کھوج لگاکر متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرے ۔