Author Topic: بی ایس پروگرام کی شام کی کلا سیں شروع  (Read 316 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

بی ایس پروگرام کی شام کی کلا سیں شروع
پنجاب کے سرکاری کالجز میں زیادہ سے زیادہ طلبہ کو تعلیم فراہم کرنے کے لیے بی ایس پروگرام شام کی کلاسز میں بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے سرکاری کالجوں میں ایوننگ میں بی ایس آنرز ڈگریوں کے اجراء کی منظوری دے دی۔ ڈی پی آئی کالجز پنجاب نے سرکاری کالجوں میں بی ایس آنرز ایوننگ میں داخلے کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
انٹرمیڈیٹ پاس کرنے والے 97 فیصد سے زائد طلباء بی ایس آنرز میں داخلوں کے منتظر ہیں ۔کالجوں میں متعلقہ مضمون میں دستیاب فیکلٹی پیش نظر رکھ کر بی ایس ڈگری میں داخلے ہوں گے۔ سرکاری کالجوں میں بی ایس آنرز ڈگریوں میں داخلوں کی آخری تاریخ 30 نومبر مقرر ہے۔