Author Topic: مختلف شعبوں میں بھرتی ٹیسٹ کیلئے تیاری کا آغاز  (Read 2336 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1

 
 
مختلف شعبوں میں بھرتی ٹیسٹ کیلئے تیاری کا آغاز
   
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) مہران یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن نے اپنے ایک اعلامیہ میں مہران یونیورسٹی کے گریجویٹس کو مطلع کیا ہے کہ حکومت پاکستان اور حکومت سندھ کی جانب سے مختلف شعبوں میں مشتہر کردہ ہزاروں آسامیوں کے لئے مہران یونیورسٹی کے تعاون سے المنائی ایسوسی ایشن نے آسامیوں کے ٹیسٹ / انٹرویو کے لئے لیکچر دینے کا آغاز ہوچکا ہے جس کے تحت لیکچر پروگرام کے لئے متعلقہ شعبوں سے وابستہ اساتذہ مختلف موضوعات پر 9 اگست کو ورکس اینڈ سروس ڈپارٹمنٹ‘ اری گیشن اینڈ پاور ڈپارٹمنٹ اور لوکل گورنمنٹ سے وابستہ انجینئرز کو لیکچر دیئے جائیں گے جبکہ 11 اگست کو او جی ڈی سی‘ سوئی سدرن گیس کمپنی‘ حیسکو سے متعلق ملازمتوں کے خواہشمندوں کو تربیت دی جائے گی۔ مہران یونیورسٹی کے تمام گریجویٹس کو اس تربیتی پروگرام میں شریک ہونے کے لئے مہران یونیورسٹی میں فہیم اے انڑ پہلی منزل آئی آئی ٹی بلڈنگ‘ مہران یونیورسٹی سے رابطہ کرکے مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہے اور اپنی ممبر شپ کو یقینی بنائیں۔



شکریہ روزنامہ جنگ

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں