PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on July 01, 2019, 09:51:55 PM

Title: 1159اساتذہ کے تبادلوں کے لئے آن لائن درخواستیں جمع
Post by: sb on July 01, 2019, 09:51:55 PM

1159اساتذہ کے تبادلوں کے لئے آن لائن درخواستیں جمع
فیصل آباد: پنجاب حکومت کی جانب سے اساتذہ کے آن لائن تبادلوں کا پہلامرحلہ مکمل کرلیاگیا،فیصل آباد سے 1159اساتذہ نے تبادلوں کے لئے آن لائن درخواستیں جمع کروائیں،جن میں سے 292اساتذہ کی درخواستیں اعتراض لگاکرمسترد کردی گئیں جبکہ تبادلوں کے لئے میرٹ پر آنے والے 867اساتذہ کے آن لائن ٹرانسفر آرڈر بھی جاری کردیئے گئے
،ہرٹیچر کے ٹرانسفر آرڈر اس کے پورٹل میں بھیجے جائیں گے ،ٹرانسفر آرڈر کاصرف پرنٹ لے کر سکول چھوڑ کر نئے سکول میں جوائننگ دینا ہوگی،ٹرانسفر آرڈر پر کسی بھی آفیسر کے دستخط نہیں کروانے پڑیں گے ،ای ٹرانسفر کے دوسرے مرحلے میں انٹرڈسٹرکٹ تبادلوں کے خواہش مند اساتذہ سے 7جولائی تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں،اساتذہ نے تبادلوں کے آن لائن سسٹم کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے
کہ اس سے ایک جانب میرٹ کی بالادستی یقینی ہوئی ہے تودوسری جانب کلرک مافیا اورافسروں کے دفاترکے بار بار چکروں اوررشوت سے جان بخشی ہوئی ہے ۔

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا فیصل آباد ایڈیشن میں مورخہ 01 جولائی 2019ء کو شائع ہوئی