Author Topic: پرائمری اساتذہ کیلئے انگریزی میں مہارت کی تربیتی ورکشاپ شروع  (Read 321 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پرائمری اساتذہ کیلئے انگریزی میں مہارت کی تربیتی ورکشاپ شروع
فیصل آباد: برٹش کونسل کے تعاون سے پنجاب حکومت کی جانب سے پرائمری اساتذہ کیلئے انگریزی میں مہارت کی تربیتی ورکشاپ کاآغاز کر دیا گیا، جس کے تحت منتخب اساتذہ کوانگلش ٹریننگ دی جائیگی، پراجیکٹ کے تحت صوبہ بھر سے پانچ سو پرائمری سکول ٹیچرز کا انتخاب کیاجائے گا،

جنہیں 8ماہ پر مشتمل ٹریننگ کروائی جائے گی،کلاسز ہرجمعے کو قائداعظم اکیڈمی فارایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ میں ہوں گی،ٹریننگ میں اساتذہ کو انگریزی بول چال میں ماہربنایاجائیگا،جس میں انگلش لکھنے اوربولنے پر توجہ دی جائے گی،جبکہ ٹریننگ سے پہلے اوربعد میں اساتذہ کا ٹیسٹ بھی لیا جائیگا،75فیصد حاضری کے حامل اساتذہ کو کامیابی کا سرٹیفکیٹ دیاجائے گا۔

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا فیصل آباد ایڈیشن میں مورخہ 01 جولائی 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"