میٹرک امتحانات ،انگلش میں 26 ہزار 520 امیدوار فیل ہوگئے
گوجرانوالہ: انگلش مضمون میں بڑی تعداد میں امیدواروں کے فیل ہونے پر تعلیمی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں انگلش کے مضمون میں 26 ہزار 520 امیدوار فیل ہوئے ۔ انگلش مضمون میں فیل ہونے والے امیدواروں کی اکثریت کا تعلق آرٹس گروپ سے ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیاکی ویب سائٹ پر مورخہ 21 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی