PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Punjab => PU => Topic started by: AKBAR on June 16, 2021, 02:35:47 PM

Title: پنجاب یونیورسٹی سکول آف اکنامکس کے طلبا کا احتجاجی دھرنا
Post by: AKBAR on June 16, 2021, 02:35:47 PM
پنجاب یونیورسٹی سکول آف اکنامکس کے طلبا کا احتجاجی دھرنا
لاہور:پنجاب یونیورسٹی سکول آف اکنامکس کے طلبا کا انتظامیہ کے رو یےکے خلاف وی سی آفس کے باہر احتجاجی دھرنا،
یونیورسٹی انتظامیہ نے مڈ ٹرم امتحانات فائنل امتحانات کیساتھ لینے کا مطالبہ مان لیا۔
تفصیلات کے مطابق  پنجاب یونیورسٹی سکول آف اکنامکس کے ایم ایس اور بی ایس آنرز کے طلبا نے وی سی آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا،
طلبہ کا کہنا تھا کہ شعبے کی جانب سے سیکنڈ سمسٹر کے مڈ ٹرم امتحانات فائنل امتحانات کےساتھ لینے کا وعدہ وفا نہیں کیا جارہا،کنٹرولر آفس دھمکیاں دے رہا ہے
 اگر پیپر نہ دیئے تو فیل کردیں گے۔
    طلبا کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات منظور نہ ہوئے وی سی آفس کے باہر دھرنا جاری رکھیں گے،
طلبا کے احتجاج پر یونیورسٹی انتظامیہ نے مڈ ٹرم امتحانات فائنل امتحانات کےساتھ لینے کا مطالبہ مان لیا۔