Author Topic: محکمہ تعلیم سکولزکا ضلعی اور تحصیل سطح پر نیا انتظامی ڈھانچہ تیار،رواں سال نافذ  (Read 306 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

محکمہ تعلیم سکولزکا ضلعی اور تحصیل سطح پر نیا انتظامی ڈھانچہ تیار،رواں سال نافذ ہوگا
ملتان: پنجاب حکومت نےمحکمہ تعلیم سکولزکا ضلعی اور تحصیل سطح پر نیا انتظامی ڈھانچہ تیار کرلیا ہے جسے رواں سال نافذ کیا جائے گا،بتایا گیا ہے کہ نئے انتظامی ڈھانچے میں محکمہ تعلیم کے ضلعی سربراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیرکنٹرول ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران( مردانہ زنانہ )کو 37، 37 کا ماتحت سٹاف دیا جائے گا جن میں ایک سپرنٹنڈنٹ،ایک پرسنل اسسٹنٹ اور دیگر سٹاف ہوگا، تحصیل ایجوکیشن کا سربراہ تحصیل ایگزیکٹو ایجوکیشن افسرہوگا، جس کے زیرکنٹرول ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسرانکو 36،36 رکنی سٹاف دیا جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ  جنگ  ملتان ایڈیشن میں موررخہ 12 جولائی  2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"