Author Topic: نجی تعلیمی ادارےکب کھلیں گے ، اعلان کردیا گیا  (Read 309 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
ڈائریکٹوریٹ سیکنڈری و ہائر سیکنڈری اسکولز سربراہ سے محروم

 کراچی : ریٹائرڈ ملازمین کے پنشنزو الاؤنسز سمیت چھٹی کی درخواستیں التواکا شکار ہوگئیں،ڈائریکٹوریٹ میں گزشتہ دو برس سے آڈٹ آفیسر سمیت متعدد افسران کی اسامیاں خالی

محکمہ اسکول ایجوکیشن کا ذیلی ادارہ ڈائریکٹوریٹ سیکنڈری و ہائر سیکنڈری اسکولز کراچی بغیر سربراہ کے چلنے لگا ، 7روز گزرنے کے باوجود ڈائریکٹراسکولز تعینات نہ ہوسکا، ریٹائرڈ ملازمین کے پنشنزو الاؤنسز سمیت چھٹی کی درخواستیں التواکا شکار ہوگئیں۔ ڈائریکٹوریٹ میں گزشتہ دو برس سے آڈٹ آفیسر کی اسامی سمیت متعدد افسران کی پوسٹیں خالی پڑی ہیں۔ ڈائریکٹر فنانس اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سمیت سپرنٹنڈنٹ کی پوسٹیں بھی افسران سے محروم ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کا ذیلی ادارہ ڈائریکٹوریٹ ایلیمنٹری،سیکنڈری اور ہائرسیکنڈری اسکول کراچی کا کوئی وارث نہیں ہے۔ 5 جنوری کو عارضی طور پر تعینات ڈائریکٹر محمد سفر کاچھر کی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈائریکٹر ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول کراچی کی اضافی ذمہ داری رؤف کاندھرو کے سپرد کی گئی جنہوں نے رواں ہفتے پیر سے چارج سنبھالا۔ ڈاریکٹوریٹ میں گزشتہ دو برس سے آڈٹ آفیسر پریل بھنڈ کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ اسامی خالی ہوئی تھی جبکہ مستقل ڈائریکٹر فنانس کا عہدہ بھی افسر کا منتظر ہے، اضافی چارج ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وسطی سیکنڈری ارشد بیگ کے سپرد کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ رئیس جعفر کو بطور ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کئے جانے کے بعد یہ اسامی بھی خالی ہے جس پر محکمہ اسکول ایجوکیشن کوئی بھی آفیسر تعینات کرنے میں تاحال ناکام ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"