Author Topic: این ایل ای امتحان کا فیصلہ واپس نہ لیا تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرینگے،ین  (Read 511 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Young House officials will march towards Islamabad if NLE exam decision is not withdrawn
این ایل ای امتحان کا فیصلہ واپس نہ لیا تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرینگے،ینگ ہاؤس آفیسرز
 نشتر ہسپتال کے ینگ ہاؤس آفیسرز نے انتباہ کیا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے این ایل ای امتحان لینے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے،
اس بات کا اعلان انہوں نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال میں احتجاجی اجلاس کے بعد مشتر کہ پریس کانفرنس کرتےہوئے کیا ،
ینگ ہاوس آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر صہیب خالق، ڈاکٹر شاہ رخ، ڈاکٹر طیبہ اقبال،ڈاکٹر حیدر علی،ڈاکٹر ملیحہ زینب،ڈاکٹر حیدر علی،ڈاکٹر حریم زہرہ،ڈاکٹر سجاول ملک ڈاکٹر اسد،ڈاکٹر عروہ سمیت دیگر کا کہنا تھا
کہ یہ امتحان انہیں مزید دو سال پیچھے دھکیل دے گا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس قسم کی ناقص پالیسیاں بنانے والوں کا احتساب کیا جائے اوریہ فیصلہ فوری واپس لیا جائے ،
بصورت دیگر ڈاکٹرز احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ،قبل ازیں نشتر ہسپتال آڈیٹوریم میں ڈاکٹروں کا کنونشن ہوا ،جس میں درجنوں ڈاکٹروں نے شرکت کی
اور متفقہ طور پر این ایل ای کے خلاف قرارداد منظور کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اس امتحان کو ختم نہ کیا گیا ،تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ،
اس موقع پر ڈاکٹروں اورطلبا تنظیموں کی جانب سے پاکستان میڈیکل کمیشن کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور پی ایم سی کے گھیراؤ کا بھی اعلان کیا گیا
ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے آج جمعرات کو بھی نشتر آڈیٹوریم میں کنونشن اور احتجاج ہو گا۔