Author Topic: ایچ ای سی کی نئی پی ایچ ڈی پالیسی کیا ہے؟  (Read 632 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
What is HEC's new PhD policy?

ایچ ای سی کی نئی پی ایچ ڈی(PHD) پالیسی کیا ہے؟
اعلیٰ تعلیمی کمیش (ایچ ای سی) نے پاکستان بھر میں نئی پی ایچ ڈی پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کے مطابق اب 16سال کی تعلیم کے بعد پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا جا سکتا ہے۔

پی ایچ ڈی کیلئے ایم ایس اور ایم فل کی شرط ختم کردی ہے اور بی ایس کے بعد براہ راست پی ایچ ڈی میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
ایچ ای سی کی پالیسی ڈرافٹ کے مطابق نئی پالیسی یکم جنوری 2021سے قابل اطلاق ہے۔

ایچ ای سی جانب سے جارہ کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق جامعات میں پہلے سے انرولڈ پی ایچ ڈی کے طلبہ پر مکمل یا من و عن اطلاق نہیں ہوگا تاہم پالیسی کے کچھ جزوی حصوں سے پرانے طلبہ فائدہ لے سکتے ہیں۔

 پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اس پالیسی نے ڈاکٹریٹ کے خواہشمند طلبہ کے لیے محض اپنے ہی ڈسپلن میں پی ایچ ڈی کرنے کی عائد شرط ختم کردی ہے۔

طلبہ ایک سے دوسرے ’ضابطے‘ میں بھی شرائط کے ساتھ پی ایچ ڈی کرسکتے ہیں، طلبہ کے لیے ایم فل لیڈنگ ٹوپی ایچ ڈی کے دروازے تو بند رکھے گئے ہیں تاہم دوران پی ایچ ڈی مطلوبہ قابلیت کی بنیاد پر صرف ایم ایس/ایم فل ڈگری لی جاسکے گی۔

پی ایچ ڈی کرنے والے طلبہ کے لیے مطلوبہ مدت میں کم از کم 2 سال تک اپنے ملک میں رہنے کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پی ایچ ڈی مقالے جائزے کے لیے غیرملکی ماہرین کو بھیجنے کی لازمی شرط بھی ختم کرتے ہوئے اسے پاکستانی ماہرین کو بھجوانے کی بھی اجازت ہوگی