Author Topic: دو طلبہ تنظیموں میں تصادم، جی سی ٹی کی بس جلا دی گئی  (Read 5306 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1

دو طلبہ تنظیموں میں تصادم، جی سی ٹی کی بس جلا دی گئی
   
کراچی(اسٹاف رپورٹر) دو طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد نارتھ ناظم آباد، علامہ رشید ترابی روڈ پر سیفی پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کے سامنے گورنمنٹ کالج فار ٹیکنالوجی (جی سی ٹی) سائٹ کی ایک بس جلادی گئی ۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو سیفی کالج میں ایک طلباء تنظیم کا کتب میلہ ہورہا تھا ۔ جس کے دوران ایک دوسری طلباء تنظیم کے کارکنوں سے ان کا جھگڑا ہوگیا۔ اس دوران کتب میلے میں شریک دیگر طلباء بھی جمع ہوگئے اور بعض نامعلوم افراد نے علامہ رشید ترابی روڈ سے گزرنے والی جی سی ٹی کی ایک بس کو روک کر آگ لگادی ۔ جسے فائر بریگیڈ کی گاڑی نے موقع پر پہنچ کر بجھایا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مذکورہ دونوں تنظیموں کے مابین پیر کو سوئیڈش کالج میں بھی مسلح تصادم ہوا تھا جس میں گولیاں لگنے سے ایک تنظیم کے 2 کارکن زخمی ہوگئے تھے اور بدھ کو ہونے والا جھگڑا اسی واقعے کا تسلسل ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


شکریہ جنگ

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں