Author Topic: آٖفٹر نون پروگرام،سکولوں کے فنڈز داخلوں سے مشروط  (Read 351 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

آٖفٹر نون پروگرام،سکولوں کے فنڈز داخلوں سے مشروط
لاہور: محکمہ سکول ایجوکیشن نے انصاف آٖفٹر نون پروگرام میں سکولوں کے فنڈز طلبا و طالبات کے داخلوں سے مشروط کردئیے ۔ صوبے کے بیس اضلاع کے ساڑھے سات سو سکولوں میں ڈبل شفٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے ۔ ان سکولوں میں 25 ہزار طلبہ و طالبات کے داخلوں کا ٹارگٹ دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ فنڈز کے لیے بھی شرط لگادی گئی ہے ۔ محکمہ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق صرف ان سکولوں کو ہی فنڈز دیے جائیں گے جو داخلے کا ہد ف پورا کریں گے ۔ داخلے نہ کرنے و الے سکولوں فنڈز نہیں ملیں گے ۔ محکمہ سکول ایجو کیشن نے برطانوی ادارے کی مالی سپورٹ سے اس منصوبے کا آغاز کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈیفڈ نے اس منصوبے کے لیے پانچ ارب روپے کی مالی سپورٹ کرنی ہے ۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکولوں میں بچے داخل کرنا اساتذہ کا کام نہیں ،اگر محکمہ نے ڈبل شفٹ کا آغاز کیا ہے تو اس کے لیے داخلہ مہم بھی محکمہ سکول ایجو کیشن کو چلانی چاہیے ۔ اساتذہ کا کام صرف پڑھانا ہے ۔

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا لاہور ایڈیشن میں مورخہ 25جون 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"